Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سردی آتے ہی گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ

شائع 12 دسمبر 2015 06:21pm
کاروبار

12
کراچی:کراچی میں سردی آتے ہی گرم کپڑوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا جو ٹھیلے سردی کی آمد آتے ہی لگائے گئے تھے ان پر خریداروں کی بڑی تعداد آنا شروع ہوگئی لوگوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں جیکٹ اور اپر پہننے کا موقع کم ہی ملتا ہے۔

گذشتہ دوروز سے شہر قائد میں یخ بستہ ہواوٴں نے ڈیرہ ڈال لیاہے،رات اورصبح کے اوقات میں ٹھنڈ کی شدت میں اضافہ رہتا ہے،سردی بڑھنے کے باعث سوئیٹرز،جیکٹس اوردیگرگرم ملبوسات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔جس کا اثرگرم ملبوسات کے پتھاروں پرعوام کے رش کی صورت میں نظرآرہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سردی کے دن کافی کم ہوتے ہے جسکی وجہ سے وہ کم ہی دن جیکٹ اور اپر پہن سکتے ہیں۔

دوسری جانب کپڑے بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ماہ سے یہ ٹھیلہ لگایا ہوا ہے لیکن سردی میں اضافے کے بعد ہی انکے کام میں تیزی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز تک سردی کی شدت میں اضافہ رہے گا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div