Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

امریکی گلوکارہ کا گانا نشر کرنے پر ترکش ٹی وی چینلز کو جرمانہ

شائع 11 جون 2018 06:51am

rihanna

امریکی گلوکارہ رِیہانہ کا شمار عالمی شہرت یافتہ اسٹارز میں ہوتا ہے۔ ان کی گلوکاری کو نہ صرف امریکا بلکہ دنیا کے دیگر کئی ممالک میں بھی خاصا پسند کیا جاتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں ترکی میں متعدد ٹی وی چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز پر ان کا ایک گانا نشر کیا گیا جس کی وجہ سے ان ٹی چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

ترکی کے ہائر کونسل برائے ٹی وی اور ریڈیو نے امریکی گلوکارہ رِیہانہ کا گانا 'وائلڈ تھوٹس' نشر کرنے پر 17 ہزار ترکش یعنی (4 ہزار امریکی ڈالرز) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ترکی کے ہائر کونسل برائے ٹی وی اور ریڈیو کے مطابق گانے میں فحش مناظر اور فحش الفاظ شامل ہیں اور اسی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div