Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

'ابھی کم عمر ہوں، شادی کا کوئی ارادہ نہیں'

شائع 20 اگست 2018 06:58am

justin

کینیڈا کے نوجوان عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر نے گزشتہ ماہ 9 جولائی کو 21 سالہ امریکی ماڈل ہیلی بالڈ وین سے منگنی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

جسٹن کی منگنی کی خبر سے ان کے مداح تو حیران تھے ہی تاہم ان کی حیرانگی میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب انہوں نے منگنی کے چند دن بعد ہی جلد سے جلد شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

گزشتہ دنوں یہ خبریں خاصی گردش کررہی تھیں کہ 24 سالہ کینیڈین گلوکار بہت جلد ہی امریکی ماڈل کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ یہ بات بھی سامنے آرہی تھی کہ وہ آئندہ ایک سے دو ماہ میں شادی کرلیں گے۔

تاہم یہ اطلاعات اور چہ مگوئیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب انہوں نے کہا کہ انہیں احساس ہوچکا ہے کہ وہ ابھی کم عمر ہیں، اس لئے انہیں شادی کے معاملے میں جلدبازی نہیں کرنی چاہیئے۔

ایک معروف میگزین میں نوجوان گلوکار کے قریبی ذرائع سے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جسٹن اور امریکی ماڈل نے فوری طور پر اپنے شادی کے ارادے کو ترک کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ جوڑا طویل عرصے تک منگنی شدہ جوڑے کی صورت میں نہیں رہنا چاہتا، تاہم انہوں نے فوری طور پر شادی کے ارادے کو ترک کردیا ہے۔

یہ انکشاف کیا جارہا ہے کہ جوڑے نے یہ فیصلہ اپنی کم عمری کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ تاہم یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ آئندہ ایک سے دو برس کے درمیان اس حوالے سے واضح اعلان کریں گے۔

منگنی یافتہ اس جوڑے کو اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے لیکن اب انتظار اس بات کا ہے کہ یہ دونوں اپنی شادی کا اعلان کب کرتے ہیں۔ دونوں کی جانب ایک ساتھ گزارے گئے لمحات کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بھی شیئر کیا جاتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div