Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ماڈل گرل ایمان سلیمان کی متنازع تصویر؟

شائع 09 جنوری 2019 05:07pm

emansuleman

پاکستان کی مشہور و معروف ماڈل ایمان سلیمان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی ساتھی ماڈل و دوست رباب علی کی ناک میں اگلی ڈالے کھڑی نظر آرہی ہیں۔

ویسے تو آپ بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہونگے کہ کسی عوامی مقام پر اپنی ناک میں انگلی گھمانا آپ کا بُرا تاثر پیش کرتا ہے، تو جب اپنی ناک میں انگلی گھمانا بھی برا تاثر پیش کرتا ہے تو آپ سمجھ سکتے ہونگے کہ کسی اور کی ناک میں اپنی انگلی ڈالنا کیسا لگے گا۔

پاکستان کی معروف ماڈل گرل ایمان سلیمان نے کچھ گھنٹوں قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے ساتھ کھڑی رباب علی کی ناک میں انگلی ڈالے نظر آرہی ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن درج کی 'سب کیلئے ایک بہترین ماڈلنگ ٹِپ، اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے اتنی محبت کرو کہ ضرورت پڑنے پر آپ کو ان کی ناک صاف کرنے میں بھی ہچکچکاہٹ محسوس نہ ہو'۔

ذیل میں ان کی پوسٹ ملاحظہ کریں۔

ایمان کی اس پوسٹ پر اب تک کئی کمنٹس آچکے ہیں، ایک اور معروف ماڈل آمنہ الیاس نے کمنٹ کیا 'ایمان!!! توبہ!!!۔

کسی نے کہا یہ ہوتی ہے دوستی تو کوئی کہتا نظر آیا کہ میں اب تک کسی سے اتنا پیار نہیں کرسکی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div