Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بلاول کو 'صاحبہ' کہنے پر وینا ملک عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں

شائع 25 اپريل 2019 05:09am

Untitled-1

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کو 'بلاول صاحبہ' کہنے پر وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کی جارہی ہے، تاہم اداکارہ وینا ملک نے عمران خان کی حمایت کر دی ہے۔

وینا ملک نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو بات سمجھانے کے لیے انسان کو ان کی سطح پر نیچے جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا معیار بہت گرا ہوا ہے اور عمران خان کو پتا ہے کہ اپوزیشن کون سی زبان سمجھتی ہے اورعمران خان جانتے ہیں کہ وہ کون سی زبان بول رہے ہیں۔

وینا ملک نے ایک سچے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک بار انہوں نے ایک شخص کو بہت زیادہ اہمیت اور عزت دے دی لیکن جیسے جیسے وہ اس کی عزت کرتی گئیں وہ شخص جانور بنتا گیا، اس کے بعد انہوں نے اس شخص کے ساتھ اس کے معیار کے مطابق سلوک شروع کر دیا جس کے بعد اس شخص کو اپنے اصل مقام کا پتا لگ گیا ۔

 

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج وانا میں جلسے سے خطاب کیا جہاں اپوزیشن جماعتوں پر تنقید بھی کی۔ دوران خطاب انہوں نے بلاول بھٹو کو 'صاحبہ' کہہ دیا اور کہا کہ میں بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح پرچی پر نہیں آیا۔ اس بات پر اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div