Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

چوکے نہیں چھکے لگاتا ہوں، ہرشل گبز کا عالیہ بھٹ کو ٹکا سا جواب

شائع 17 ستمبر 2019 06:30pm

aliagibbs

حال ہی میں ہرشل گبز نے ٹویٹر پر عالیہ بھٹ کی ایک جِف شیئر کی تاہم وہ اس بات سے بالکل لاعلم تھے کہ یہ کون ہیں۔

گزشتہ دنوں خود ٹویٹر کی جانب سے ہرشل گبز کی ایک ٹویٹ کو لائک کیا گیا تو انہوں نے خوشی کا اظہار کرنے والی ایک جِف شیئر کی جس میں بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو دیکھا جاسکتا ہے تاہم گبز کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ یہ کون ہیں۔

کرکٹر نے جب عالیہ کی یہ جِف شیئر کی تو بھارتی صارفین نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ عالیہ کو جانتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ خاتون کون ہیں مجھے اس بات کا کوئی علم نہیں۔

جب ہرشل گبز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پتا چلا کہ عالیہ ایک بالی وڈ اداکارہ ہیں تو انہوں نے عالیہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں یہ نہیں جانتا تھا کہ آپ ایک اداکارہ ہیں لیکن نائس جِف'۔

عالیہ بھٹ نے ہرشل گبز کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے چوکے کا اشارہ کرتی ہوئی اپنی ایک جِف شیئر کی۔

لیکن ایک بار پھر ہرشل گبز نے اسٹرائیک کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں چوکوں میں نہیں بلکہ چھکوں میں ڈیل کرتا ہوں میڈم'۔

بس گبز کا یہ کہنا تھا اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان کھڑا ہوگیا، ذیل میں کچھ ٹویٹس آپ بھی ملاحظہ کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div