Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

نادیہ حسین خالی خانہ کعبہ کو دیکھ کر ایسا روئیں کہ کوئی اپنے آنسو نہ روک سکا

پاکستان کی مشہور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین خالی خانہ کعبہ کو دیکھ کر اپنے آنسو نہ روک سکیں۔

نادیہ حسین نے پاکستان ٹیلی ویژن کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، ٹرانسمیشن کے میزبان اداکار احسن خان نے اُن سے حج و عمرے کی ادائیگی سے متعلق تجربات عوام سے شیئر کرنے کا کہا تو نادیہ نے بتایا کہ جو کچھ وہاں محسوس کرتے ہیں اس کی وضاحت کیلئے الفاظ نہیں ہوتے۔

نادیہ اپنے تجربات شیئر کر ہی رہی تھیں کہ اچانک ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور انہوں نے کہا کہ خانہ کعبہ کو خالی دیکھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آتا کہ ہم کہاں اللہ کو راضی کرنے میں ناکام رہے، اللہ کا گھر کبھی خالی نہیں ہوتا اور اب اتنے عرصے سے خالی ہے۔

نادیہ نے مزید کہا کہ ہم یہ دیکھ کر ہی احتیاط کرلیں کہ اللہ کا گھر خالی ہے لیکن ہم بے حس ہوچکے ہیں اور اب بھی احتیاط نہیں کرتے۔

نادیہ جب یہ تمام باتیں بول رہی تھیں تو میزبان احسن خان اور وہاں موجود تقریباً افراد کی آنکھوں میں آنسو جھلکنے لگے،ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div