Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی میں نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کو گرفتار کرلیا

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2015 07:51pm

1

کراچی: نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کو گرفتار کرلیا ،نیب نے انھیں اپنی تحویل میں لینے سے پہلے پولیس کو آگاہ کیا،جس کے بعدنیب نے ڈاکٹر عاصم سے تفتیش شروع کردی۔

آج نیوز کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین پانچ کیسز میں مطلوب ہیں،ڈاکٹر عاصم کی حوالگی کیلئے قانونی معاملات طے کئے جارہے ہیں،نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کو گرفتار کرنے سے پہلے پولیس کو آگاہ کیا ،جس کے بعدنیب کی5رکنی ٹیم ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کیلئے گلبرگ تھانے پہنچی ،اس کے علاوہ رہنما پیپلزپارٹی اسماعیل شاہ اورڈاکٹر عاصم کے داماد سید فیضان بھی موقع پر تھانے پہنچ گئے،واضح رہے کل انھیں عدالت میں پیش کئے جانا تھا جہاں انکی رہائی کے امکانات روشن تھے۔

دوسری جانب رینجرز کی بھاری نفری بھی گلبرگ تھانے کے اطراف میں موجود ہے جبکہ رینجرز نے دعویٰ بھی کیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے بڑے بڑے انکشافات کئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div