Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

ن لیگ اپنے سیاسی پتے کھیلنے کو تیار، نواز شریف آج سعودی عرب جائیں گے

شائع 30 دسمبر 2017 04:20am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: نون لیگ ملک میں جاری سیاسی کشمکش کے دوران اپنے پتے کھیلنے کو تیار ہے۔  نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں ۔شہباز شریف پہلے ہی وہاں موجود ہیں ۔

اہم خبر یہ بھی ہے کہ سعودی عرب میں اعلیٰ شخصیت نے شہبازشریف کو پاکستان میں معاملات حل کرنے کے حوالے سے یقین دہانی کرا دی ہے۔

 آج نیوز کی اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہباز شریف اور نوازشریف جلد ہی شاہی خاندان کی مزید شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے،  ان ملاقاتوں کے بعد لندن میں بھی اہم مشاورت ہوگی۔ 

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے معاملات حل ہونے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔جبکہ بات چیت میں حتمی فیصلہ سابق وزیراعظم کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div