Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

شام کے معاملے پر روس اور امریکہ میں تناؤ بڑھ گیا

شائع 12 اپريل 2018 04:37am

Untitled-1

شام میں ممکنہ فوجی کارروائی کے پیش نظر عالمی منظر نامے میں تناؤ بے حد بڑھ گیا ہے، امریکا نے روس کو شام میں حملے کی دھمکی دی تو روس بھی بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان کردیا.

دوسری جانب ایران نے بھی شام کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئیٹر پردھمکی دی کہ روس، تیار رہے، جلد نئے اوراسمارٹ میزائل آ رہے ہیں۔

روس نے بھی خبردار کردیا کہ امریکا دھمکیاں نہ دے ہم تیار ہیں، شام کی جانب آنے والے میزائل مار گرائے جائیں گے ۔

 روسی صدر پیوٹن نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہوکو ٹیلی فونک رابطے  میں شام میں کارروائی سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ادھرایران نے بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں شام کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی ممالک نے بھی شام کیخلاف کارروائی پر سر جوڑ لئے ہیں، جبکہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا ہے، جس میں شام کیخلاف کارروائی پر غور کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے موجودہ صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کی کوششیں شامی عوام کے مسائل حل کرنے کیلیے ہونی چاہیئں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div