Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

آئندہ مالی سال کا بجٹ ، دفاعی شعبے کیلئے کتنے مختص ۔ ۔ ۔ ؟

اپ ڈیٹ 27 اپريل 2018 06:35pm

armyimage

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے لئے چھپن کھرب اکسٹھ ارب روپے سے زائد مالیت کا بجٹ پیش کردیا گیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ، پچہتر سال کے ضعیفوں کو یکم جولائی سے پندرہ ہزار روپے پنشن ملے گی۔

بجٹ میں تعلیم کے لئے سینتیس ارب روپے، صحت کے لئے سینتالیس ارب روپے مختص، دفاع پر گیارہ سو ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

 بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریبوں اور ناداروں کے لئے سہ ماہی وظیفہ تین ہزار روپے سے بڑھا کر چار ہزار آٹھ سو چونتیس روپے کردیا گیا۔

چند دن کی حکومت پورے سال کا بجٹ لے آئی۔ چھپن کھرب اکسٹھ ارب روپے سے زائد مالیت کا بجٹ پیش کردیا گیا۔

دفاع کیلئے گیارہ سو،ترقیاتی کاموں کیلیے ایک ہزار تیس ارب مختص کردیئے گئے۔صحت کیلئے سینتالیس،تعلیم کیلئے سینتیس ارب روپےرکھنےکی تجویز بھی دی گئی۔
آپریشن سے متاثرہ علاقوں کیلئے نوے ارب روپے کا اعلان کردیا گیا۔ سبزانقلاب پر زور،زرعی شعبے پرسبسڈی کااختیار صوبوں کو منتقل کردیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div