Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی میں پانی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2018 05:00am

Untitled-1

اسلام آباد: گذشتہ روز حکومت کی جانب سے جو بجٹ تقریر کی گئی اس میں  کراچی کے شہریوں کیلئے بھی خوشخبری تھی۔ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کی تجاویز میں کراچی میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں سمندری پانی کو قابل استعمال بنانے کے لیے پلانٹ تعمیر کیا جائے گا۔ جس سے 50 ملین گیلن پانی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ 2018-19 کے لئے ملک کے دفاعی بجٹ میں 180 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس مد میں 1100.3 ارب روپے مختص کئے جانے کی تجویز ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div