Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگاتوپیٹرول کی قیمت کم کردیں گے،پوسٹ بجٹ بریفنگ

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2018 10:18am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر خزانہ اور مشیر ریونیو ہارون اختر خان کا کہنا ہے آئی ایم ایف کے پاس جانے کا کوئی ارادہ نہیں، عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگا تو ہم بھی پیٹرول کی قیمت کم کردیں گے۔

ہفتے کو اسلام آبادمیں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور مشیر ریونیو ہارون اختر کی بعد از بجٹ پر یس کانفرنس کے دوران آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اعدادوشمار کی وضاحت کی اور بتایا کہ   کوشش کی ہے کہ مقامی صنعت کو فائدہ ہو، بے جا درآمدات کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

مفتاح اسماعیل  نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافہ کیا ہے،پیٹرولیم لیوی ٹیکس بڑھایا ہے، اگر بین االاقوامی مارکیٹ میں تیل سستا ہوگا تو پم بھی پیٹرول کی قیمت کم کردیں گے۔

وزیرخزانہ  نے کہا کہ  کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر قابو پانے کیلئےاقدامات خود کر رہے یں، حکومت نے 12 ہزار میگا واٹ سے زائد کے پلانٹ لگائے، بیل آؤٹ پیکج کیلئےآئی ایم ایف کی طرف جانے کا کوئی ارادہ نہیں، توانائی کے شعبے کو 100 ارب کے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ 30 جون تک زرمبادلہ کے ذخائر مزید بڑھ جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں تیکس گزاروں کی سہولت دینے کی کوشش کی ہے، ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 5سال میں 1900ارب سے بڑھ کر 3900ارب روپے ہوگئی۔

معاون خصوصی ریونیو ہارون اختر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے 5 سال بعد ایف بی آر کا ریونیو دگنا کر دیا ہے۔ بجٹ میں ٹیکس دہندگان کا خیال رکھا گیا ہے۔ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس مراعات دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے ٹیکس دہندگان کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوشش کی ہے۔ ہم نے سیفٹی مصنوعات کے ٹیکس میں کمی کی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div