Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

خواجہ حارث کو قیامت تک کا وقت دے دیا جائے،فواد چوہدری

اپ ڈیٹ 11 جون 2018 08:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفواد چوہدری نے کہا ہے کہ  خواجہ حارث کو قیامت تک کا وقت دے دیا جائے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے وکیل خواجہ حارث کے نیب ریفرنس سے علیحدہ ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ خواجہ حارث کیس سے بھاگ رہے ہیں،انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کیس پہلے ہی 134دن چل چکا،کتنا اورچلے گا، خواجہ حارث کو قیامت تک کا ہی وقت دے دیں، انہوں نے بگڑے ہوئے بچے جیسا رویہ اپنالیا ہے ۔

فواد چوہدری نے مزیدکہاکہ  ان کے پاس اب عدالت میں کہنے کو کچھ نہیں،بیرون ملک اثاثے وہ مان چکے، اب راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو عدالت سے فرار نہیں ہونے دیں گے،صورتحال دیکھ کرآئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div