Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کیلئے پی ٹی آئی کو 100 پاسز جاری

اپ ڈیٹ 17 اگست 2018 10:16am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان کے ممکنہ وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کیلئے ایوان صدر نے پاکستان تحریک انصاف کو 100پاسز جاری کردیئے۔

جمعے کو وزیراعظم کی تقریب  حلف برداری کی تیاریاں جاری ہیں،تقریب کیلئے ایوان صدر کی جانب سے 100پاسز جاری  کردیئے گئے۔

پاسز ہیں کم ،کس کو بلایا جائے؟،تحریک انصاف کے مہمانوں کی فہرست میں کپتان کے ورلڈ کپ کے فاتح دوستوں کو سرفہرست رکھا گیا۔

کپتان نے نہ صرف اپنے ملکی ساتھی کرکٹرز کوبلکہ غیر ملکی دوستوں کو بھی یاد  رکھا ہے،عمران کے فیملی ممبرز، قریبی دوست اور پارٹی کے لوگ بھی مدعو ہوں گے۔

 حلف برداری کی تقریب  میں سادگی کو پیش نظر رکھا جائے گا،مہمانوں کی تواضع چائے اور بسکٹ سے کی جائے گی۔

حلف لینےکے 24سے 48گھنٹے کے درمیان عمران خان قوم سے پہلا خطاب کریں گے، خطاب کے نکات آج ہونے والے مشاورتی اجلاس میں فائنل کرلئےجائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div