Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری

اپ ڈیٹ 18 اگست 2018 08:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:ایون صدر میں نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری جاری ہے۔

ہفتے کو نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہورہی ہے، تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان باضابطہ طور پر وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔

تقریب میں شرکت کیلئے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو، سابق کرکٹر وسیم اکرم، اداکار جاوید شیخ، نامزد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور دیگر مہمان پہنچ چکے ہیں۔

تقریب سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور گلے بھی ملے۔

ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک ہوں گے۔

نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں خصوصی طور پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حلف برداری تقریب کیلئے تینوں سروسز چیفس اور پارلیمانی رہنماؤں کو دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں ۔

 عمران خان کے قریبی دوستوں کے علاوہ تحریک انصاف کور گروپ کے تمام اراکین کو بھی دعوت نامے جاری کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی سفیر بھی تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ تقریب کے بعد نو منتخب وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔

حلف برداری سے پہلے قومی ترانہ بجایا جائے گا جس کے بعد کابینہ سکریٹری صدر مملکت سے تقریب شروع کرنےکی اجازت طلب کریں گے۔

تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے اُن کے عہدے کا حلف لیں گے۔

حلف برداری کے بعد وزیراعظم حلف کی دستاویز پر دستخط کریں گے جبکہ تقریب کے بعد نو منتخب وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 17 اگست کو قومی اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب ہوا، جس میں عمران خان اور شہباز شریف مدمقابل تھے۔

کپتان کو 176 ووٹ ملے، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 96 ووٹ حاصل کرسکے۔ اسپیکر کی جانب سے عمران خان کی کامیابی کا اعلان ہونے کے بعد ایوان وزیراعظم عمران خان کے نعروں سے گونج اٹھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div