Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

الیکشن کمیشن کا ضمنی انتخاب میں بھی آر ٹی ایس استعمال کرنے کا فیصلہ

شائع 24 اگست 2018 10:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نےضمنی انتخاب میں بھی آر ٹی ایس استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا

عام انتخابات 2018میں ناکام تجربے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب میں آرٹی ایس استعمال کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ،نادرا الیکشن کمیشن کے رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم میں معاونت کرے گا۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہآر ٹی ایس کا تجربہ کرنا قانونی مجبوری ہے۔

دوسری جانب عام انتخابات میں سسٹم کی خرابی کی وجوہات جاننے کیلئے ابھی تک کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div