Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

اپ ڈیٹ 28 اگست 2018 10:54am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 37 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے،انتخابی نشانات 16ستمبر کو الاٹ کئے جائیں گے۔

چودہ اکتوبرکوملک  بھر میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 37حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے،قومی اسمبلی کی 11اورصوبائی اسمبلیوں کی 26نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کے 13، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9، سندھ اوربلوچستان اسمبلی کے 2،2حلقوں میں انتخاب ہوگا یہ وہ نشستیں ہیں جہاں مختلف وجوہات کی بنا پر 25جولائی کو  یا توووٹنگ نہیں ہوسکی تھی یا پھر کامیابی کے بعد  امیدواروں نے یہ نشستیں چھوڑدی تھیں۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ  شروع ہوگیا ہے جو 30اگست تک جاری رہےگا۔

امیدواروں کے ناموں کی فہرست 31اگست کو جاری کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 ستمبر تک ہوگی جبکہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی۔

شیڈول کے مطابق ،اپیلٹ ٹربیونل 13 ستمبرتک اپیلوں پرفیصلے کریں گے، امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ 14 ستمبرکو جاری ہوگی۔

 امیدواراپنے کاغذات 15 ستمبرتک واپس لے سکیں گے جبکہ امیدواروں کوانتخابی نشانات 16 ستمبرکو جاری کئے جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div