Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

انٹرپول نے پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا

اپ ڈیٹ 29 اگست 2018 10:12am
فائل فوٹو فائل فوٹو فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:انٹرپول نےسابق صدرپرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا،یہ بات سیکریٹری داخلہ نے خصوصی عدالت کو بیان میں بتائی۔

بدھ کو اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس یاور علی اور جسٹس نذر محمد پرمشتمل بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی ،اس سلسلے میں سیکریٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سیکریٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ انٹرپول نے مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکارکردیا ہے۔

انٹرپول کا کہنا ہے کہ سیاسی نوعیت کے مقدمے میں وارنٹ جاری نہیں کئے جاسکتے۔

جسٹس یاور نے انٹرپول کو لکھے گئے خط کی کاپی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی اور ریمارکس دیئے کہ  عدالت اس کیس کو حتمی نتیجے تک پہنچانا چاہتی ہے، آئندہ سماعت پر پرویز مشرف نہیں آتے توبتایا جائے کہ کیس کو کیسے حتمی نتیجے تک پہنچایا جائے۔

ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے پراسیکیوشن سے علیحدگی کی درخواست کی،جسے عدالت نے  منظور کرلیا۔

اکرم شیخ کا موقف تھا نئی حکومت آچکی جس میں مشرف کے وکلا بھی شامل ہیں،کیس چلانے نہ چلانے کا فیصلہ نئی حکومت نے کرنا ہے،سماعت 10ستمبر تک ملتوی کردی گئی  ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div