Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

صدارتی انتخاب:کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن

اپ ڈیٹ 30 اگست 2018 09:49am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری دن ہے، امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کر دی جائے گی۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی آج دوپہر12 بجے تک واپس لے سکیں گے،جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست اسی دن ایک بجے جاری کی جائے گی۔

ملک کے 13 ویں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ 4 ستمبرکو ہوگی اور سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پرمشتمل الیکٹورل کالج صدرمملکت کا انتخاب کرے گا۔

صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس میں پولنگ کے عمل میں حصہ لیں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنی متعلقہ اسمبلیوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پرپولنگ میں حصہ لیں گے۔

اس سے قبل گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تھی جس کے بعد ملک بھر سے جمع کرائے گئے 12 امیدواروں میں سے سے 4 کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے تھے۔

چیف الیکشن کمشنر نے اعتراز احسن، ڈاکٹرعارف علوی، امیر مقام اور مولانا فضل الرحمان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے تھے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پرپیپلزپارٹی کے اعتراز احسن اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی پیش ہوئے تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے عبدالغفور حیدری اور احسن اقبال پیش ہوئے تھے۔

پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن  اور ن لیگ نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو امیدوار بنا رکھا ہے، اپوزیشن کی الگ الگ پوزیشن ہے جس کے باعث پی ٹی آئی امیدوار کافی مضبوط پوزیشن میں نظر آرہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div