Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

صدارتی انتخاب:پریذائیڈنگ افسرکے فرائض چیف الیکشن کمشنر سرانجام دیں گے

شائع 03 ستمبر 2018 07:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:صدارتی انتخاب میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان پریذائیڈنگ افسرکے فرائض سر انجام دیں گے۔

ملک کا 13واں صدرکون ہوگا ؟ 4 ستمبرکوفیصلہ ہوجائے گا،صدرتی انتخاب کا طریقہ کار عام انتخابات سے مختلف اور پیچیدہ ہوتا ہے۔

صدارتی انتخابات کے نمبرگیم کیلئے الیکٹورل فارمولا طے کیا گیا ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی ، سینیٹ اوربلوچستان اسمبلی کے ہررکن کا ایک ووٹ تصور کیا جاتا ہے ۔

دیگرصوبائی اسمبلیوں کے ووٹ کوبلوچستان اسمبلی کے اراکین کی کل تعداد یعنی 65 سے تقسیم کرنے پر ایک ووٹ کا تناسب نکالاجاتا ہے ،جس کے تحت پنجاب کے 5.7 ، سندھ اسمبلی کے 2.58 اور خیبرپختونخوا کے 1.9 ممبران اسمبلی کا ایک ووٹ شمارہوگا ۔

صدارتی انتخاب میں ریٹرنگ آفیسرکے فرائض چیف الیکشن کمشنر سرداررضا انجام دیں گے۔

سینیٹ  وقومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس پریذائیڈنگ آفیسرکی ذمہ داری سرانجام دیں گے ۔

صدراتی انتخاب خفیہ بیلٹ سے ہوگا اور پولنگ صبح 10سے شام 4بجے تک جاری رہے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div