Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

ترک صدر نے امریکا کے روئیے کو جنگلی بھیڑئیے سے تشبیہ دیدی

اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2018 10:34am
فائل فوٹو فائل فوٹو

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا کے روئیے کو جنگلی بھیڑئیے سے تشبیہ دے دی۔

ترک صدر رجب طیب نے ایک بار پھر امریکا کو آڑے ہاتھوں لیا ۔

کرغزستان میں بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کاکہنا تھاکہ امریکا جنگلی بھیڑیا ہے ، امریکا قابل اعتبار نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ڈالر کی اجارہ داری کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کی ضروت ہے ،ترکی کی کوشش ہوگی کے دیگرممالک کے ساتھ ڈالرز کے متبادل کرنسی میں تجارت کی جائے ۔

ترک صدر نے کہا کہ امریکا اور ترکی کے درمیان ترکی میں گرفتار پادری کے حوالے سے حالات کشیدہ ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div