Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کورکمانڈرزکانفرنس:آپریشن ردالفسادپر پیش رفت کا جائزہ

اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2018 11:14am
فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ردالفساد پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ،منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 213ویں کورکمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔

کانفرنس میں آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کور کمانڈر کانفرنس میں یوم دفاع کے موقع پر شہداءکو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ،آرمی چیف نے یوم دفاع و شہداءکے موقع پر  فیلڈ فارمیشنز کوشہدا کے لواحقین کے پاس پہنچنے کی ہدایت کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کیاجائے، تمام فیلڈ فارمیشنز شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کریں، شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div