Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

امام الحق کا خاتون کھلاڑی ارم جاوید کو تحفہ

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2018 05:03am
-Twitter/Iram Javed -Twitter/Iram Javed

لاہور: قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے خاتون کھلاڑی ارم جاوید کو تحفہ پیش کیا، جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی ہے۔

امام الحق نے ارم جاوید کوتحفے میں بیٹ دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ اس سے رنز کا انبار لگائیں گی۔

ارم جاوید کون ہیں؟

ارم جاوید پاکستان کی طرف سے 15 ون ڈے اور 21 ٹی20 میچز کھیل کر خواتین کرکٹ ٹیم میں ایک اچھی بلے باز کے طور پر سامنے آئی ہیں۔

امام الحق نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کرکٹرکواپنا بلا تحفے میں دیا  اور کہا کہ آپ بھی حریف ٹیموں کےخلاف رنز کے انبار لگا دیں۔

دونوں کھلاڑیوں نے بیٹ کے ساتھ اپنی سیلفی بھی ریلیز کی ہے۔

ارم جاوید نے امام الحق کو اپنا بھائی قراردیتے ہوئے خوبصورت تحفے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div