Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

لاہورکے4حلقوں میں ضمنی انتخاب :امید واروں کی حتمی فہرست جاری

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2018 10:23am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے لاہور کے 4حلقوں سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی، امیدوار 15ستمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

لاہور میں 2قومی اور 2صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے کاغذات نامزدگی کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہوگیا۔

ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے جس کے تحت این اے 124میں کل 17امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے ہیں۔

اس حلقے سے شاہد خاقان عباسی، عابد شیر اور تحریک انصاف کے رہنماء نعمان قیصر نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

این اے 131سے لیگی رہنما ءسعد رفیق، عظمیٰ بخاری اور میاں مرغوب جبکہ تحریک انصاف کے ابرار الحق، ولید اقبال اور ہمایوں اختر سمیت تمام 35امیدواروں کے کاغذات منظور ہوگئے ہیں۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 164سے 32جبکہ پی پی 165سے کل 30امیدواروں کے کاغذات منظور ہوگئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div