Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

ڈالر کی قیمت گرنا شروع ہوگئی

شائع 10 اکتوبر 2018 06:23am

Dollar Down

کراچی: انٹربینک میں روپے کی قدر میں بحالی شروع  ہوگئی، جس کے بعد  ڈالرکی قیمت 64 پیسے کمی سے 133 روپے پر آگئی ہے۔

تاہم پاکستان اسٹاک ایکس چینج  اب بھی مندی کا شکار ہے۔ 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس 38 ہزار 200 پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز روپے کی قدر غیر مستحکم ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں ایک ہی روز میں 9 روپے 75 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 134 روپے کا ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انٹر بینک میں ڈالر 124 روپے 25 پیسے کا تھا، جبکہ کچھ دیر بعد ہی 132 روپے پر آچکا تھا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مارکیٹ میں کافی غیریقینی کی صورتحال اور اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا تھا جو اب بھی برقرار ہے۔


Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div