Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

لاہور: جناح ہسپتال سے نومولود بچی اغوا

شائع 25 اکتوبر 2018 04:29am

363529_6160733_akhbar-Recovered

لاہور: جناح ہسپتال میں نومولود بچی کو اغوا کرلیا گیا۔ نقاب پوش خاتون لیبر روم کے باہر سے بچی لیکر فرارہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق جناح ہسپتال میں کوٹ لکھپت کے رہائشی ندیم کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی، بچی کی دادی لیبرروم کے باہر بچی لیکر بیٹھی تھیں کہ نقاب پوش خاتون نے بچی کی دادی سے دوستی کرلی۔

بچی کی دادی واش روم جانے کیلئے پوتی کو نقاب پوش خاتون کے حوالے کرکے گئیں، جب واپسی آئی تو خاتون بچی سمیت غائب تھی۔

جبکہ ایم ایس جناح اسپتال ڈاکٹرعاصم حمید نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

دوسری جانب پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو سیف سٹی کیمرے کی مدد سے  گرفتار کرلیا ہے۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اُس نے اغوا کار خاتون کو داروغہ والا اسٹاپ پر اتارا تھا اور اب پولیس اغوا کار خاتون کو تلاش کر رہی ہے۔


Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div