Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک بھر میں بیشتر تعلیمی ادارے بند

شائع 02 نومبر 2018 01:35pm

schoolsge

ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرسرکاری ونجی تعلیمی ادارے دوسرے روز بھی بند ہیں جبکہ آج ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے۔

ملک بھرمیں تدریسی  عمل کوبریک لگ گیا نجی وسرکاری تعلمی ادارے بند ہیں اور  امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی ہدایت پر  سرکاری ونجی اسکول کالجز اور جامعات دوسرے روز بھی بند ہیں جبکہ آج ہونے والے امتحانات ملتوی  کردیئے گئے ہیں۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ آج کے تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے جن کی تاریخ  کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

غیریقینی صورتحال کےباوجود خیبرپختونخوا  میں سرکاری تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم نامہ جاری نہیں گیا،اسکول کالجز کھلے  لیکن حاضری انتہائی کم رہی،صوبے میں بیشتر نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔

بلوچستان بھر میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں کوئٹہ میں ہڑتال کے باعث تعلیمی اداروں میں آج تعطیل ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div