Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی فائرنگ، ایک اور کشمیری شہید

شائع 02 نومبر 2018 02:44pm

armyimagee

سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے آج ایک اور کشمیری شہید ہوگیا، سوپور میں پابندیاں نافذ ہیں جبکہ پلواما اور بڈگام میں ہڑتال ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ ضلع ہندواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ  سے کشمیری شہید ہوگئے۔

ہندواڑہ میں گھر گھرتلاشی کے نام پر  کشمیریوں کو تنگ کیا جارہاہے۔ادھر سوپور میں کشمیریوں کے احتجاج روکنے کیلئے پابندیاں لگادی گئیں۔

سوپور میں انٹرنیٹ سروس اور تعلیمی ادارے بھی بند  ہیں۔ دوسری جانب پلواما اور بڈگام کے مختلف علاقوں میں شہادتوں کیخلاف ہڑتال ہے۔ تعلیمی ادارے  اور کاروباری مراکز بند ہیں۔جبکہ بھارتی فوج کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div