Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

سمیع الحق کا قتل، آرمی چیف کی مذمت

شائع 02 نومبر 2018 06:03pm

bajwaimage

.آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مولانا سمیع الحق پر حملے کی شدید مذمت کی ہے.۔.

 آرمی چیف نے افسوس کی اس گھڑی میں مولانا سمیع الحق کے  اہلخانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس سے پہلے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چین میں موجود وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے پاکستان جید عالم دین سے محروم ہوگیا، مولانا کی سیاسی اور دینی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے حملے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری طور پر ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div