Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

خشخاش کے بیجوں سے علاج

شائع 07 نومبر 2018 01:58pm

khasikhash

خشخاش کے بیج سفید اورسیاہ دوقسم کے ہوتے ہیں لیکن عام طورپرسفید بیج کا  استعمال  زیادہ  کیا جاتا ہے  ۔یہ مختلف کھانو ں میں استعمال کئے جاتے  ہیں زیادہ تر لوگ کوفتے میں اس کا استعمال کرتے ہیں  مگر  کھانوں میں استعمال کے ساتھ ساتھ اس کے طبی فوائد بھی ہیں کیونکہ اس میں قدرتی طور  پر  میگنیشیم،میگنیز،آیوڈین،ذنک،تھیامن ،فولیٹ ،کیلشیم ،آئرن،فاسفورس ،اومیگاتھری فیٹی ایسڈ اورفائبر پائے جاتے ہیں۔اینٹی انفلیمیشن خصوصیات کے باعث دیگربیماریوں کے لئے بھی مفید ہے ۔

بھرپورنیند

خشخاش اورتربوز کے بیج برابر مقدار میں پیس  کررکھ لیں رات کو  سونے سے آدھے گھنٹے پہلے دودھ کے ساتھ ایک چمچ کھالیں ۔

سوکھی خارش

خشخاش کا  پاؤڈر  بنا لیں  اور اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس ملا لیں اور اس میں اتنا پانی ڈال لیں کہ لوشن بن جائے  اور اسے متاثرہ جگہ پر لگا لیں خارش جتم ہوجائے گی ۔

دماغی صحت

خشخاش اور بادام کو پیس لیں  اور سونے سے پہلے ایک  چمچ کا استعمال کریں  اس سے دماغی صحت میں بہتری آئے گی ۔

وزن میں کمی

خشخاش میں اومیگاتھری فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جووزن کو کم  کرنے  میں اہم کرداراداکرتے ہیں اس کا روزانہ کا استعمال آپ کے وزن  میں کمی کا سبب بن سکتا ہے  ۔

نزلہ زکام  اورکھانسی

خشخاش کوپانی میں پکاکرایک چٹکی نمک ملا لیں   اورٹھنڈاہونے پرچھان کرپی لیں نزلہ  زکام اور کھانسی ٹھیک ہوجائے گی  ۔

جوڑوں کادرد

خشخاش کا تیل جوڑوں کے درد کے لئے بہہت مفید ہے اگر  دوا کی جگہ اس کا استعمال  کیا جائے  تو درد بھی تھیک ہوجائے گا اور دوا کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

سرکی خشکی

سرکی خشکی کی وجہ سے کافی لوگ پریشان نظر آتے ہیں   اور اس کا آسان سا علاج ہے کہ خشخاش کو پیس کر اس میں دہی ملا لیں اور جہا ں  جہا  ں خشکی  ہے اس جگہ پر لگائیں  خشکی ختم ہوجائے گی ۔

یہ مضمون صرف معلومات کے لئے ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div