Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

امریکا: وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ کو جھٹکا

شائع 07 نومبر 2018 01:09pm

trumpimage

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔۔مخالف جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرلی۔

ڈیموکریٹس کی نشستوں کی کل تعداد دو سو اٹھارہ ہوگئی۔۔جبکہ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن پارٹی کی ایک سو ننانوے نشستیں ہیں۔ادھرسینیٹ میں ری پبلکن پارٹی اکیاون نشستوں  کے ساتھ آگے ہے، جبکہ ڈیموکریٹس کی پنتالیس نشستیں ہیں۔

امریکی وسط مدتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے بری خبریں سامنے آئی ہیں۔امریکا کے قانون ساز ایوان میں مخالف جماعت کو اکثریت حاصل ہوگئی۔آٹھ سال بعد ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک بار پھر اکثریت حاصل کرلی ہے ۔اب تک  کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹس نے ری پبلکنز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

جیت کی خوشی منانے کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کے حامی میدان میں آگئے ۔دوسری جانب سینیٹ میں ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن کی برتری برقرار ہے، تاہم ری پبلکن نے سادہ اکثریت کی ہے۔ لیکن امریکی صدراس معمولی برتری پر بھی خوشی سے نہال ہیں۔ ٹوئٹر پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کامیابی کو زبردست قرار دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div