Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

امریکا: وسط مدتی انتخابات، دو مسلمان خواتین فاتح

اپ ڈیٹ 07 نومبر 2018 02:39pm

neww

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں کئی منفرد واقعات ببھی سامنے آئے ہیں۔دومسلمان خواتین نے بھی اس بارکانگریس میں انٹری دے دی،امریکی تاریخ کا امیرترین گورنربھی منتخب ہوگیا۔

امریکی تاریخ کے منفرد مڈٹرم الیکشن ۔کئی اہم واقعات نے الیکشن کو یادگار بنادیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کیلئے مشہور مسلمان امیدوار راشدہ طُلیب نے انتخابات میں فتح حاصل کرلی۔راشدہ مشی گن سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئیں۔

ادھر منی سوٹا سے ڈیموکریٹس کی اِلہان عمربھی ایوان نمائندگان کی سیٹ جیت گئیں۔  نیویارک سے ڈیموکریٹک پارٹی  کی انتیس سالہ الیگزینڈریا اوکاسیو کم عمر ترین رکن کانگریس بن گئیں۔

 انتخابات میں پہلی بار امریکی تاریخ کا ارب پتی گورنر منتخب ہوا،تریپن سالہ جے بی پرٹزکر ساڑھے تین ارب ڈالر اثاثوں کے مالک ہیں۔انہوں نے انتخابی مہم میں سترہ کروڑپندرہ لاکھ ڈالر کی ذاتی رقم خرچ کی۔

 مڈٹرم الیکشن میں منفرد پولنگ اسٹینشز بھی توجہ کا مرکز رہے،کہیں سوئمنگ پولز، کہیں سمندر  تو کہیں ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے۔  شورومز ،گروسری اسٹورز،گھروں اور آٹو اسٹورز، شاپس، کلبس میوزیمز میں بھی ووٹ ڈاالے گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div