Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

رینجرز اختیارت:سابق وزرائے اعلیٰ کی توسیع میں حمایت

شائع 14 دسمبر 2015 09:44am

ghulam_image

کراچی :سندھ کے سابق وزرائے اعلیٰ نے رینجرزکے اختیارات میں توسیع کی حمایت کردی۔ارباب غلام رحیم کہتے ہیں کہ رینجرز اختیارات میں توسیع عوامی مطالبہ ہے۔
لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ رینجرزکی کوششوں سے کراچی کے حالات بہترہوئے ۔رینجرزکے اختیارات میں توسیع پرسابق وزرائے اعلیٰ حمایت میں بول پڑے۔

سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں ارباب غلام رحیم نے رینجرزاختیارات میں توسیع کوعوامی مطالبہ قراردیا۔سابق وزیراعلی کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے رینجرزجو بھی کرے ان کی مرضی سے کرے۔ارباب غلام رحیم نے بے نظیربھٹوقتل کیس کی تحقیقات ایپیکس کمیٹی سے کرانے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ رینجرزاقدامات سے کراچی کے حالات بہترہوئے۔انہوں نے کہا کہ قائم علی شاہ کو سندھ کے عوام کی کوئی فکرنہیں ،حکمرانوں نے سندھ کو ویران کردیا ہے۔۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div