Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

زرداری نے 25 سال محنت کے بعد کرپشن میں نام بنایا: فیاض الحسن چوہان

شائع 14 نومبر 2018 02:19pm
وزیراطلاعت پنجاب فیاض الحسن-فائل فوٹو وزیراطلاعت پنجاب فیاض الحسن-فائل فوٹو

لاہور:پنجاب کے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےایک زرداری پیپلز پارٹی پر بھاری کانعرہ لگاتے ہوئے  الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ زرداری نے 25 سال محنت کے بعد کرپشن میں نام بنایا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات نے مشاہد اللہ خان کو مناظرے کا چیلنج کیا۔

انہوں نے جہانگیر ترین کے معاملے پر وضاحت بھی  دی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پہلی بار کسی حکومت میں پانچ ہزار جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا۔ سابق ملکی قیادت کرپٹ،ان کی غیر ملک جائیدادیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کرپشن کا خاتمہ کرکے رہے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div