Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سچ لوگوں کو کڑوا لگتا ہے، فواد چوہدری

شائع 16 نومبر 2018 03:22pm

chaudrhyimage

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹریلین ڈالرروپےخرچ کیےگئے لیکن کیا صوبوں کی حالت بدلی، سچ لوگوں کو کڑوا لگتاہے۔

یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام رانا مبشر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو سچ ہوتا ہے وہ لوگوں کو کڑوا لگتا ہے،میں نے تو صرف اس حوالے سے پوچھا تھا۔ان کو برا لگتا ہے توان کی داڑھی میں تنکاہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بیس سال میں کچھ نہیں کیا،بلوچستان میں بھی یہی صورتحال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاناما کو آئے تین سے چار سال ہوگئے لیکن کچھ نہیں ہوا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div