Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سندھ ہائیکورٹ نے ٹی 10 لیگ کو کلیئر کردیا پاکستانی میڈیا کو کوریج کی اجازت

شائع 16 نومبر 2018 04:58pm

سندھ ہائیکورٹ نے ٹی 10 لیگ کو کلیئر کردیا پاکستانی میڈیا کو کوریج کی اجازت
دبئی (پریس ریلیز) سندھ ہائیکورٹ نے ٹی 10 لیگ کے خلاف درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے لیگ کی کوریج کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد اب ٹی 10 لیگ سے متعلق نہ صرف خبریں اور اشتہارات میڈیا پر نشر کئے جا سکیں گے بلکہ اس کی بڑے پیمانے پر تشہیر بھی ہوگی سندھ ہائیکورٹ نے ٹی 10 لیگ کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ پاکستان میں ایونٹ سے متعلق تشہیری سرگرمیوں کو جاری رکھ سکے۔ ٹی 10 لیگ کے چیئرمین نواب شجیع الملک کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ہم نا صرف پاکستان کے شہروں میں ٹی 10 لیگ سے متعلق سرگرمیاں جاری رکھیں گے بلکہ آنے والے وقت میں پہلے سے زیادہ پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی 10لیگ کے آغاز سے قبل اور دوران لیگ کرکٹ سرگرمیاں جاری رہیں گی تاکہ پاکستانی شائقین کرکٹ کو اس تیزرفتار کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا بھر پور موقع ملے ٹی 10لیگ پاکستان میں مقبول ترین کرکٹ لیگ ہے اور ہماری کوشش ہو گی کہ ٹی 10لیگ کی سرگرمیاں پاکستان کے ہر شہر میں ہوں تاکہ پاکستان میں کرکٹ کو فروغ ملے اور بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے پاکستان پر کھل جائیں جس کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے۔
شجیع الملک نے مزید کہا کہ ہم ٹی 10 لیگ کے لئے اجازت نامہ جاری کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے بھی ممنون ہیں جن کی بدولت پاکستانی کرکٹ اسٹارز ٹی 10 لیگ کے دوران شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آئیں گے اور اپنے شاندار کھیل سے کرکٹ پرستاروں کو محظوظ کریں گے۔ ٹی 10 لیگ پاکستان اور انڈیا سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو یہ موقع فراہم کررہی ہے کہ وہ ایک ساتھ ایک ہی ٹیم میں ایکشن میں نظر آئیں کیونکہ کرکٹ جنوبی ایشیا میں بے حد مقبول اورہم دنیائے کرکٹ کے ممالک کے مشہور کرکٹ اسٹارز کو لیگ میں لائیں گے تاکہ پرستاروں کو اپنے پسندیدہ کرکٹ اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز 21نومبر 2018 سے ہورہا ہے 12 روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں 29 میچز کھیلے جائیں گے اس کے مقابلے میں 2017 کا ایڈیشن 4 دن پر محیط تھا۔پہلے ایڈیشن کی طرح دوسرے ایڈیشن کوبھی مکمل طور پر شفاف بھی رکھا جا رہا ہے جس کے باعث ٹی 10 لیگ انتظامیہ نے کئی مثبت تبدیلیاں کی ہیں تاکہ اس کا انعقاد احسن طریقے سے ہوسکے۔ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو دو گروپس میں رکھا گیا ہے وہ ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن میں پنجہ آزمائی کریں گے یہ مقابلے 21 نومبر سے 2 دسمبر کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے
ٹی 10 لیگ 10 اوورز پر مشتمل دنیا کی پہلی پروفیشنل کرکٹ لیگ ہے جس کے لئے امارات کرکٹ بورڈ نے اجازت نامہ جاری کیا ہے ٹی لیگ انتظامیہ نے حال ہی میں سونی پکچرز نیٹ ورک کو تین سال کے لئے جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لئے نشریاتی حقوق دیئے ہیں۔ ٹی 10 لیگ کے مقابلے ہندوستان میں سونی ای ایس پی این ، سونی ای ایس پی این ایچ ڈی ، پاکستان میں ٹین اسپورٹس اور مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ میں ٹین کرکٹ پر براہ راست دکھائے جائیں گے

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div