Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سینیٹ اجلاس ختم ، کیا فواد چوہدری داخل ہوسکیں گے؟

شائع 16 نومبر 2018 05:13pm

senateimage

سینیٹ میں فواد چوہدری کے داخلے پر پابندی کے معاملے کی بات کریں توسینیٹ کا رواں اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی پابندی کی رولنگ بھی ختم ہوگئی، فواد چوہدری پر سینیٹ کے جاری اجلاس میں پابندی لگائی گئی تھی۔

اب آئندہ اجلاس کیلیے فواد چوہدری پر کوئی پابندی نہیں، مگر اپوزیشن معاملے پر بضد ہے، مشاورت جاری ہے۔

اپوزیشن ارکان کہتے ہیں معذرت کرنے تک معاملہ دبنے نہیں دیں گے، چیئرمین سینیٹ سے وطن واپسی پر وضاحت مانگی جائے گی، آج سینیٹ میں پیپلزپارٹی رہنما مولابخش چانڈیو نے بھی حکومت سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div