Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

آج انٹرٹینمنٹ چینل کی آج سے باقاعدہ نشریات کا آغاز

اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2015 03:51pm

12
کراچی:آج نیوز نے پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ،آج انٹرٹینمنٹ کی تفریحی سے بھرپور نشریات کا آغاز ہوگیا۔

آج نیوز ٹیلی وژن گزشتہ ایک دہائی سے اپنے ناظرین کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ خبروں ، تجزیوں اور تبصروں سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھے ہوئے ہے ۔ یہ آپ لوگوں کا اعتبار اور اعتماد ہی ہے کہ آج بزنس ریکارڈر گروپ اپنے اس گلدستے میں ایک اور خوش نما پھول یعنی آج انٹرٹینمنٹ کا اضافہ کر رہا ہے۔

ویسے تو چینلز کی کمی نہیں لیکن ایک ایسے فیملی اورینٹڈ اور میعاری تفریحی چینل کی آج کے دور میں اشد ضرورت تھی جسے اگر ٹیون کیا جائے تو پورے کا پورا خاندان مل بیٹھ کر اس پر چلنے والے پروگرامز ، ڈرامہ سیریلز اور مزاحیہ شوز دیکھ سکیں۔

آج انٹرٹینمنٹ بھی اپنے ناظرین کو ایسی ہی معیاری تفریح فراہم کرنے کا ضامن ہے جیسے معیارات بزنس ریکارڈر گروپ نے بزنس رپورٹنگ اور آج نیوز نے نیوز رپورٹنگ میں سیٹ کئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div