Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا فائنل راؤنڈ شروع

شائع 19 دسمبر 2018 04:40am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا، فلیگ شپ ریفرنس میں فریقین کے دلائل مکمل ہوگئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزحتمی مرحلےمیں داخل  ہوگئے،دونوں ریفرنسزمیں آج فیصلہ محفوظ کئے جانے کا امکان ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف  کے وکیل خواجہ حارث آج نیب پراسیکیوٹر کے دلائل کا جواب دیں گے۔

جواب الجواب مکمل ہونےپراحتساب عدالت  کے جج ارشد ملک دونوں ریفرنسزمیں سوال کریں گے۔

سوال وجواب کا سیشن مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا جانے کا امکان  ہے جبکہ سپریم کورٹ نے دونوں ریفرنسزکا فیصلہ 24 دسمبرکوسنانے کا حکم دیاتھا۔

گزشتہ روز نیب پراسیکیوٹر نے حتمی دلائل میں کہا تھا کہ فلیگ شپ سے نواز شریف کو7لاکھ  80ہزار درہم کا فائدہ پہنچا،کیس یہ ہے کہ نواز شریف کے بیٹوں نے بے نامی جائیدادیں بنائیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div