Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

احتساب عدالت نےفلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2018 10:26am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،سابق وزیراعظم نوازشریف کوشک کا فائدہ دیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق، پیر کو  اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، 69صفحات پر مشتمل فیصلے میں نواز شریف کوشک کا فائدہ دیتےہوئے بری قراردے دیا گیا ۔

عدالت نے فیصلہ کیا کہ اس بات کویکسرنظراندازنہیں کیا جا سکتا کہ اثاثوں کے مالک نوازشریف ہی ہوں ،نوازشریف کے قوم سے خطاب کے مندرجات بھی قابل قبول نہیں، گلف اسٹیل مل کی فروخت سے کمپنیاں بنانے کا دعویٰ بوگس ثابت ہوا، دستیاب شواہد پر نواز شریف کو شک کا فائدہ دیا جاتا ہے ۔

فیصلے میں کہا گیا کہ نیب کیس ثابت نہیں کرسکا کسی شخص کوقصوروارہونے کا مکمل یقین ہونے تک سزا نہیں دی جاسکتی اس لئے نوازشریف کو بری کرتے ہیں ۔

احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرتے ہوئے کہاکہ حسن اورحسین نوازکا ٹرائل وطن واپسی پرکیا جائے گا ۔

نیب نے فلیگ شپ ریفرنس کے تفصیلی فیصلے کی مصدقہ نقل حاصل کرلیں اور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div