Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پی ایس ایل کےپلےآف مرحلےکاآج سے آغاز ہوگا

اپ ڈیٹ 19 فروری 2016 06:28am

quetta-vs-pesh-match-live

دبئی:پاکستان سپرلیگ کے پلے آف مرحلے کا آغازآج سے ہوگا ، پہلے میچ میں پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ فاتح ٹیم ڈائریکٹ فائنل میں جائے گی، ہارنے والی ٹیم کو ایک اور موقع ملے گا۔

پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں شائقین کوایکشن اورسنسنی سے بھرپورمیچزدیکھنے کوملے، پشاورزلمی کا آٹھ میچزمیں بارہ پوائنٹس کیساتھ رہا پہلا نمبر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے بھی بارہ پوائنٹس حاصل کئے لیکن رن ریٹ کے فرق سے دوسرے نمبرپررہے،اسلام آباد یونائیٹڈ نے چار میچز میں فتح سمیٹ کرتیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کراچی کنگزدوفتوحات کیساتھ چارپوائنٹس ہی اسکورکرسکی۔

پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کا آغازجمعہ سے ہوگا، پہلے پلے آف میں دوٹاپ ٹیمیں پشاورزلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزآمنے سامنے ہوں گی، فاتح ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی، ناکام ٹیم کوایک اورموقع ملے گا، ہفتے کواسلام آباد یونائیٹڈ کراچی کنگزکے درمیان پلے آف ہوگا، ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہرہوجائے گی جبکہ فاتح سائیڈ کوفائنل تک رسائی کیلئے پہلے پلے آف کی ناکام ٹیم سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div