Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کیلئے بڑی خوشخبری

اپ ڈیٹ 07 جنوری 2019 05:06am

Untitled-1

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سلو اوور ریٹ پر جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کو ایک میچ کیلئے معطل کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔

آئی سی سی نے ایک سال میں دوسری مرتبہ ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر فاف ڈوپلیسی کو ایک میچ ک معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر پر میچ فیس کیلئے 20 فیصد اور دیگر کھلاڑیوں پر 10 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا۔

آئی سی سی کے مطابق پروٹیز ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کے تیسرے روز مقررہ اوورز سے ایک کم کیا تھا، اس سے قبل جنوری 2017ء میں بھارت کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں بھی جنوبی افریقی کپتان کو سلو اوور ریٹ پر وارننگ ملی ہوئی تھی۔

34سالہ فاف ڈوپلیسی پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ میں تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی تھی۔

کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ میں پہلے روز سے ہی جنوبی افریقا کا پلڑا بھاری رہا اور پاکستان کو پہلی اننگز میں 177 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد 431 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا اور پہلی ہی اننگز میں 254 رنز کی برتری حاصل کی، جس کے جواب میں قومی ٹیم 294 رنز پر آﺅٹ ہوئی، قومی ٹیم کی جانب سے اسد شفیق 88، بابراعظم 72 اور شان مسعود 61 کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ رک سکا۔

کھیل کا چوتھا روز شروع ہوا تو میزبان ٹیم کو جیت کیلئے صرف 41 رنز درکار تھے اور ان کی تمام 10 وکٹیں ابھی باقی تھیں، ہدف کے تعاقب میں پروٹیز نے صرف ایک وکٹ گنوائی جو محمد عباس کے حصے میں آئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div