Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

چوہدری نثار اور خورشید شاہ کے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات

شائع 14 دسمبر 2015 04:36pm

12

اسلام آباد:رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وفاق اور سندھ میں اختلافات بڑھنے لگے۔

چوہدری نثار اور خورشید شاہ نے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دیئے ہیں۔ چوہدری نثار کہتے ہیں سندھ کے کرپٹ سیاستدانوں پر جب ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو وہ پاکستان اور سندھ کی سیاست کے پیچھے چھپتے ہیں۔ خورشید شاہ کہتے ہیں ایمرجنسی لگائیں یا گورنرراج، کسی نے ہاتھ ڈالا تو ہمارے بھی دو ہاتھ ہیں۔

رینجرز کے سندھ میں اختیارات کی توسیع کے معاملے میں وفاق اور سندھ میں دراڑ پڑ گئی،کئی دن سے جاری محاذ آرائی کو وزیراعظم نے ختم کرنے کی کوشش کی۔معاملہ سلجھانے کے لیے افہام و تفہیم پر زور دیا۔ لیکن ان کی کوشش بھی رائیگاں گئی۔

چوہدری نثار نے سندھ حکومت اور سیاستدانوں پھر شدید تنقید کی۔وزیرداخلہ بولے کچھ لوگوں نے اپنی غلط کاریوں کو چھپانے کے لیے سندھ کی سیاست کو ڈھال بنایا ہوا ہے،کوئی ادارہ جواب طلبی کرتا ہے تو اسے سندھ پر حملے سے تشبیہہ دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ پر کسی نے حملہ نہیں کیا بلکہ حملہ آور تو وہ ہیں جو صوبے کے وسائل پرقابض ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ای او بی آئی،ٹی ڈی اے پی اور سوئی گیس کمپنی سے لے کر پی آئی تک کچھ محفوظ نہیں۔حد تو یہ ہے کہ سندھ میں کرپشن کرنے والوں نے حج اور عمرہ کو بھی نہیں بخشا۔

چوہدری نثار کے ان سنگین الزامات کے جواب دینے میں خورشید شاہ نے بھی دیر نہ لگائی۔اسمبلی کے فلور پر اپوزیشن لیڈر بھی خوب گرجے،بولے کلثوم نواز جب مشکل میں تھیں تو کچھ لوگ گھر میں بیٹھے تھے انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ہاتھ ڈالا تو ہمارے بھی دو ہاتھ ہیں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کے رینجرز کے حوالے سے وزیراعظم کی مرضی شامل ہے یا نہیں۔وہ کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ سندھ ملک کا ستون ہے ہل گیا تو نقصان ہوگا،انہوں نے کہا وزیراعظم کی واپسی کے منتظر ہیں جسکے بعد ہی کوئی فیصلہ ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div