Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

شعیب ملک نے کراچی کی قیادت سے استعفاء دے دیا

اپ ڈیٹ 19 فروری 2016 04:46pm

sho

دبئی:پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے قیادت سے استعفاء دے دیا اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پلے آف میں ٹیم کی قیادت روی بوپارہ کے سپرد کر دی گئی۔

آج نیوز کے مطابق شعیب ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی کے دباؤ میں آکر یہ فیصلہ نہیں کیا بلکہ یہ فیصلہ ان کا ذاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا یہ پہلا سال تھا جس کی وجہ سے کچھ غلطیاں ہوئیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کبھی اپنے لئے نہیں بلکہ ٹیم کے لئے کھیلا اور اسی وجہ سے قیادت چھوڑنے کا فیصلہ بھی کیا ہے

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div