Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ایس ایل:پشاور کو فائنل میں پہنچنے کیلئے 134کا ہدف

شائع 19 فروری 2016 05:47pm

que

دبئی:پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو ایک سو چونتیس رنز کا ہدف دے دیا۔دبئی میں کھیلے جا رہے میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے جیت کر پہلے کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کوئٹہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انیس اشعاریہ تین اوورز میں ایک سو تینتیس رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔پشاور زلمی کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا کوئٹہ کی جانب سے کیون پیترسن تریپن، سنگاکارا سینتیس اور محمد نواز بیس رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاوہ کی جانب سے وہاب ریاض نے سترہ رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شان ٹیٹ نے دو، حسن علی، محمد اصغر، ڈیرن سیمی اور شاہد آفریدی ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

یاد رہے اس پہلے پلے آف کا فاتح جو بھی ہوگا وہ پاکستان کی پہلی سپر لیگ کے فائنل میں پہنچ جائے گا اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کونسی ٹیم ہے جو فائنل میں جائے گی؟ موجودہ سورتحال کو دیکھتے ہوئے پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دیا جاسکتا ہے۔۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div