Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پیراگون اسکینڈل:خواجہ برادران 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2019 10:51am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماءخواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

ہفتے کو احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی،نیب نے ملزمان خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا۔

نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے موقف اختیار کیا کہ بنک اکاونٹس کے حوالے سے تفتیش جاری ہے،عدالت مزید جسمانی ریمانڈ دے تاکہ تفتیش مکمل کی جاسکے۔

خواجہ برادران کے وکیل نے کہا کہ ابھی تک تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، پیراگون سے خواجہ برادران کا کوئی تعلق نہیں، نیب کو جسمانی ریمانڈ دینے کی ضرورت نہیں۔

وکیل سعد رفیق نے مزید کہا کہ نیب کے پاس خواجہ سعد کا کوئی اکاؤنٹ نہیں جس کی تفتیش کرنی ہو ،ایگزیکٹو بلڈرز کے ساتھ جو لین دین ہوا وہ تمام ریکارڈ پر موجود ہے، پیراگون سٹی کے ساتھ تمام معاملات قانونی تقاضوں کے مطابق ہے۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 26جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اس موقع پر احتساب عدالت کےاطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں جبکہ عدالت آنےوالے راستوں کوکنٹینر،خاردارتاریں لگاکرسیل کیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div