Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ہماری سرزمین کی شاندارخوبصورتی کا کوئی ثانی نہیں،وزیراعظم

اپ ڈیٹ 19 جنوری 2019 10:51am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری سرزمین کی شاندارخوبصورتی کاکوئی ثانی نہیں  تاہم بدقسمتی سے ہمارے اشرافیہ اس خوبصورتی کے متعرف نہیں ، اس لئے ای سی ایل ان کیلئے مصیبت ہے۔

ہفتے کو وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پاکستان کے بالائی علاقوں کے سنگلاخ اوربرف پوش پہاڑیوں پرفلمائی گئی ڈاکومنٹری شیئرکی جس میں قومی جانورمارخور ، برفانی چیتے اور گولڈن ایگل کو دکھایا گیا ہے۔

 وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ ارضِ پاک کا مسحورکن حسن اوراس میں ملنے والاتنوع بےمثال ہیں افسوس کامقام ہےکہ اس خوبصورتی کوہماری مقتدراشرافیہ سے وہ قدرنہیں ملتی جس کی یہ حقدارہے،یہی وجہ ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ ان کیلئے ایک آفت کی مانند ہے ۔

عمران خان نے مزید کہاکہ وہ اپنی دھرتی کی اس دلفریب شان وشوکت ہی کے گرویدہ ہیں جبھی تواس کے حصارمیں خوش رہتا ہوں اوریہاں رہ کراپنے لوگوں کی خدمت کرنا مجھے بے حد مرغوب ہے ۔

وزیراعظم کی جانب سے  ٹوئٹرپرشیئرکی گئی ویڈیومیں سنگلاخ چناٹوں میں برفانی چیتے کوشکارکرتے بھی دکھایا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div