Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان سے دوریاں ترقی کی راہ میں حائل ہیں،سشما سوراج

شائع 14 دسمبر 2015 04:58pm

12

نئی دہلی:بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کہتی ہیں پاکستان سے دوریاں ترقی کی راہ میں حائل ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت پر اتفاق امن کا آغاز ہے، بھارتی پارلیمنٹ میں سشما سوراج کے پالیسی بیان کے دوران اپوزیشن نے شدید شور شرابہ کیا۔

وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان پرراجیہ سبھا میں برینفنگ دی،جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات کے اچھے نتائج برآمد ہونگے،یہ دونوں ملکوں کے رہنماوٴں اور عوام کی خواہش بھی ہے۔

سشما سوراج نے بریفنگ کا آغاز کیا تو اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید شور شرابہ اور حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی،جس سے ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔

اسپیکر کی ارکان کو خاموش کرانے کے لئے چیخ پکار بھی کام نہ آئی،تاہم سشما سوراج نے اس دوران دورہ پاکستان میں ہونے والی پیش رفت پر پالیسی بیان جاری رکھا۔

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی آئندہ سال پاکستان جائیں گے جہاں دہشتگردی سے متعلق بھی بات چیت ہو گی۔ پاکستان سے دوریاں ترقی کی راہ میں حائل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div