Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سیاہ فام کھلاڑی کیخلاف سرفراز کے مبینہ نسل پرستانہ جملے پر تنازع

اپ ڈیٹ 23 جنوری 2019 05:08am

Untitled-1

ڈربن: گزشتہ روز ڈربن میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے کھیلا گیا، جس میں دلچسپ سورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ساؤتھ افریقن کھلاڑیوں نے قومی بولرز کی دھلائی شروع کی۔ ایسے میں سرفراز اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل پھیل کوایو کے حوالے سے تضحیک آمیز جملے ادا کر بیٹھے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز ہونے والے میچ کے حوالے سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں مبینہ طور پر سرفراز احمد جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی کو کہہ رہے ہیں:

 'ابے کالے!!! تیری امّی کہاں بیٹھی ہیں، کیا پڑھوا کے آیا ہے آج'۔

سرفراز کے جنوبی افریقی کرکٹر کے بارے میں مبینہ طور پر نسلی تعصب پر مبنی فقرے نے سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا کر دیا ہے اور کرکٹ شائقین انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کا مبینہ طور پر تضحیک آمیز جملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے اور شائقین کرکٹ ساتھ ساتھ ان کی انفرادی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔

سرفراز احمد کے مبینہ نسل پرستانہ جملے ان کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں کیوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس حوالے سے سخت مؤقف رکھتا ہے۔

سرفراز نسل پرستی کے مرتکب قرار پائے تو انہیں پاپندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div